(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ نوجون نے فوجی چیک پوسٹ پر اہلکاروں کو کچلنے کیلیے گاڑی دوڑائی تھی جس کے باعث قابض فوج نے اپنے بچاؤ کیلیے فلسطینی پر گولیاں چلائیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ رو زقابض صہیونی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے میں جنین سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو البیرہ میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا ، اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید ہونے والے فلسطینی کے حوالے سے دعویٰ کیا گیاہے کہ نوجونجس کا نام محمد عیسیٰ عباس تھا نے صہیونی فوجی چیک پوسٹ پر اہلکاروں کو کچلنے کیلیے گاڑی دوڑائی تھی جس کے باعث قابض فوج نے اپنے بچاؤ کیلیے فلسطینی پر گولیاں چلائیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینی شہری پر صہیونی فوج کی فائرنگ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہ کر دیا۔