(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت خارجہ نےکہا کہ ان ہدایات پرعمل درآمد کے نتیجے میں صہیونی فوج جب چاہے گی فلسطینیوں کو قتل کرنے کے اپنے منصوبوں کو پورا کرنے کی اہل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی وزارت خارجہ نے قابض صہیونی حکام کی جانب سے صہیونی فوج کے اختیارات میں مزید اضافے کا نیا فیصلہ جس میں فلسطینی شہریوں پر صرف شک کی بنیاد پر بھی گولی چلانے کے احکامات کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ نئی ہدایات قابض فوجیوں کو مزید فلسطینیوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کی اجازت دینے کے مترادف ہیں اور ہم صہیونی حکومت کے اس جارحانہ فیصلے کو بین الاقوامی حکام اور عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نےکہا کہ ان ہدایات پرعمل درآمد کے نتیجے میں صہیونی فوج جب چاہے گی فلسطینیوں کو قتل کرنے کی اپنی خواہشات اور منصوبوں کو پورا کرنے کی اہل ہوگی شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کیلیے مکمل آزادہوگی جو کہ ہر لحاظ سے بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔