(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور قصبے کے اندرونی بیرونی راستوں پر رکاوٹیں لگادیں جبکہ گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران فلسطینی باشندوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی قابض فوجیوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع قصبے سیلت الحارثیہ میں کئی گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی باشندے صہیونی فوج کے تشدد کا نشانہ بنے جبکہ 28 کے قریب نوجوانوں کو صہیونی فوج پر پتھراؤ کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
صہیونی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور قصبے کے اندرونی بیرونی راستوں پر رکاوٹیں لگادیں جبکہ گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران فلسطینی باشندوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی۔