(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قید میں اسیرمسلسل بھوکے رہنے کی وجہ سے کسی بھی وقت موت کے منہ میں جاسکتا ہےدوسری جانب ابو ھواش کی رہائی کی اپیل بھی صہیونی عدالت میں مسترد کر دی گئی ہےاور مزید چار ماہ کی انتظامی حراست کی توثیق کر دی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی برائے اسیران نے اپنے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیل میں صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست کے تحت قید40 سالہ فلسطینی اسیر ھشام ابو ھواش کی احتجاجی بھوک ہڑتال کو 123واں روز شروع ہو چکا ہے اور
پانچ بچوں کا یہ باپ طویل بھوک ہڑتال کی وجہ سے صحت کی سنگین صورت حال کے باوجود راملے ہسپتال میں زیرحراست تاحال رہائی کا منتظر ہے۔
قید میں اسیرمسلسل بھوکے رہنے کی وجہ سے کسی بھی وقت موت کے منہ میں جاسکتا ہےدوسری جانب ابو ھواش کی رہائی کی اپیل بھی صہیونی عدالت میں مسترد کر دی گئی ہےاور مزید چار ماہ کی انتظامی حراست کی توثیق کر دی ہے۔
خیال رہے کہ ابو ھواش کو اکتوبر 2020 میں حراست میں لیا گیا تھا اور چھ ماہ تک انتظامی حراست میں رکھا گیا تھا جس کی ایک سے زیادہ مرتبہ تجدید بھی کی جاتی رہی۔