(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی خاتون شروق البدن پر جیل سے منتقل کرنے کی خصوصی گاڑی ‘بوسطا ‘ میں قابض صہیونی فوج کے خصوصی دستے نہشون نے بہیمانہ تشدد کیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی بہبود اور ان کی تفصیلات سے متعلق سوسائٹی (پی پی ایس)نے بتایا قابض صہیونی ریاست میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار 27 سالہ فلسطینی شروق البدن کو جیل سے عدالت یا اسپتال منتقل کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے اسپیشل یونٹ نہشون کے اہلکاروں نے جیل منتقلی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی بوسطا جس کو قیدیوں کے منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی خصوصی ساخت کی وجہ سے اس کو قبر بھی کہا جاتا ہے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پی پی ایس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی خاتون پر بہیمانہ تشدد کی خبروں پر اسرائیل کی بدنام زمانہ دامون جیل میں قید دیگر فلسطینی خاتون قیدیوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔
واضح رہے کہ نہشون بریگیڈ اسرائیلی فوج کا ایک خاص یونٹ ہے جس کی وردیاں بھی الگ ہیں ارو ان کو خصوصی طورپر قیدیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اور جیلوں کی سیکیورٹی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔