(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے فلسطینی بچے کو اس کے گھر کے باقی افراد سمیت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایااور اسے گرفتار کرنے کی کوشش میں خواتین پر بھی حملہ کر دیا۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل قابض صہیونی فوج نے پر تشددچھاپہ مار مہم کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد صہیونی فوج بدترین تشدد کا نشانہ بنے جن میں ایک نابالغ بچہ مھند عمار مسک بھی شامل ہے۔
قابض فوج نے فلسطینی بچے کو اس کے گھر کے باقی افراد سمیت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایااور اسے گرفتار کرنے کی کوشش میں خواتین پر بھی حملہ کر دیا۔
صہیونی فوج کی ان چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کم سے کم 20 فلسطینی نوجوان حراست میں لےلیے گئے جبکہ درجنوں کو بے دردی سے بندوق کے بٹوں سے تشدد کیا گیاجن میں خواتین بھی شامل ہیں۔a