(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کی جانب سے اتھارٹی کے اس اقدام پر کہاگیا ہے کہ مسجد وصایا رسول کے ساتھ ساتھ تین دیگر مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ انہیں متبادل کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں الخلیل اوقاف کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سےنمازیوں کے لیے چار مساجد کو اس وقت بند کرنے کا اعلان کیا گیا جب اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی 34 ویں یوم تاسیس کے موقعے پر تحریک کی جانب سے ایک مارچ کی کال دی گئی۔
حماس کی جانب سے اتھارٹی کے اس اقدام پر کہاگیا ہے کہ مسجد وصایا رسول کے ساتھ ساتھ تین دیگر مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ انہیں متبادل کے طور پر استعمال نہ کیا جائےجبکہ اتھارٹی کی دوسری وضاحت مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کی تعداد بڑھانا محض ایک بہانہ ہے اور حماس کے تاسیسی مارچ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے الخلیل میں مسجد طارق بن زیاد، مسجد نمرہ، مسجد علی البکاۃ، اور مسجد وصایا رسول کو سیل کر نے کے اس فیصلے کو سند جواز فراہم کرنے کے لیے مسجد ابراہیمی میں فلسطینی نمازیوں کی تعداد میں اضافےسے تمثیل کیا ہے۔