(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حالیہ متنازعہ اسرائیلی کمپنی این ایس او کے علاوہ اماراتی ڈارک میٹر کمپنی پر بھی ایپل کمپنی کے دائر کیے مقدمے کےبعد بھر پور انداز میں پابندیوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں قانون سازادارے کی جانب سے محکمہ خزانہ اور وزارت خارجہ کوایک خط ارسال کیا گیا ہے جس کے مطابق ادارے کے عہداداران نے قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات ، جرمنی اور فرانس سمیت دیگر جاسوسی ہائی ٹیک کمپنیوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔
امریکی قانون سازوں نے جرمنی کی ٹروویکور اور فرانس کی نیکسا ٹیکنالوجیز پرانسانی حقوق مخالف پالیسیوں کے واضح خدشات کی بناہ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ حالیہ متنازعہ اسرائیلی کمپنی این ایس او کے علاوہ اماراتی ڈارک میٹر کمپنی پر بھی ایپل کمپنی کے دائر کیے مقدمے کےبعد بھر پور انداز میں پابندیوں کا مطالبہ کیا ہےاور کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
واضح رہے کہ لیبیا اور مصر میں انسانی بنیادی حقوق کے خلاف جرائم پر فرانسیسی کمپنی نیکسا ٹیکنالوجیز پر پہلے ہی مقدمہ درج ہےاور اس کمپنی کو متنازعہ قرار دیا جا چکا ہے۔