(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے نوجوان کی گرفتاری سے قبل گھر کی قیمتی اشیاء لوٹ لیں اور تلاشی کے بہانے روائیتی توڑ پھوڑکرتے ہوئے املاک کو شدیدنقصان پہنچایا کھڑکیوں کے شیشے اور دروازوں کے لاک توڑ ڈالےجبکہ نوجوان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر اس کے خاندان کو تشدد کیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ علی الصبح قابض صہیونی فوج کے اسلحہ بردار سپاہیوں نے مقبوضہ فلسطین علاقےالعیسویہ میں ایک رہائشی گھر پر بلا جواز چھاپہ مار کارروائی کی اور گھر میں سوتے فلسطینی نوجوان قصی عليان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نے نوجوان کی گرفتاری سے قبل گھر کی قیمتی اشیاء لوٹ لیں اور تلاشی کے بہانے روائتی توڑ پھوڑکرتے ہوئے املاک کو شدید نقصان پہنچایا کھڑکیوں کے شیشے اور دروازوں کے لاک توڑ ڈالےجبکہ نوجوان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر اس کے خاندان کو تشدد کیا۔
خیال رہے کہ صہیونی فوجی اہلکار روانی کی بنیاد پر فلسطینی رہائشی علاقوں میں گشت کے دوران کسی بھی گھر میں داخل ہوکر فلسطینی باشندوں کو تشدد کر تے ہیں بعد ازاں انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیتے ہیں جہاں انہیں انسانیت سوز سزائیں دی جاتی ہیں۔