(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عرصہ دراز سے اسرائیلی زندانوں میں تشدد کے شکار فلسطینی نوجوان کی رہائی کی خبر پر استقبال کے لیے گھر کے باہر ان کے بڑے بڑے پوسٹر آویزاں کیےگئے جبکہ علاقے کی گلیوں کو بھی فلسطینی جھنڈوں سے سجایا گیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان عزمی المصری کیل صہیونی جیل سے رہائی کے بعدان کے خاندان سمیت اہل علاقہ نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔
عرصہ دراز سے اسرائیلی زندانوں میں تشدد کے شکار فلسطینی نوجوان کی رہائی کی خبر پر استقبال کے لیے گھر کے باہر ان کے بڑے بڑے پوسٹر آویزاں کیےگئے جبکہ علاقے کی گلیوں کو بھی فلسطینی جھنڈوں سے سجایا گیا۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں متعدد فلسطینی آئے روز ہونے والی خون آشام جھڑپوں سے متاثر ہوکر اپنی زندگیاں اور بمباری کے نتیجے میں جسم کے اعضاء گنوا ں بیٹھتے ہیں جبکہ متعدد نوجوان مزاحمتی تنظیموں سے تعلق کے شبہے میں صہیونی زندانوں میں غیر معینہ مدت کے لیے ڈال دیے جاتے ہیں ان میں سے اکثر اپنی رہائی کا انتظار کر تے کرتے دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔