(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما نے کہا کہ تحریک کسی ملک کو نقصان نہیں پہنچاتی اور نہ ہی اس میں مداخلت کرتی ہےالبتہ برطانیہ میں فلسطینیوں، عربوں اور مسلم کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ یورپی عوام جو انسانی حقوق کی بنیادوں پرانصاف پسند ہیں وہاں ا س تنظیم کی حمایت کی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کی طرف سے حماس کو دہشت گردی قرار دینا اعلان بالفور کے بعد برطانوی حکومت کا ایک اور گناہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے صہیونی ریاست کے فلسطینیوں پر جاری مظالم کے کھلے ثبوتوں کے باوجود فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی اور عسکری ونگ کو دہشت گرد قرار دے کر مناقت اور غاصب صہیونی ریاست کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کسی ملک کو نقصان نہیں پہنچاتی اور نہ ہی اس میں مداخلت کرتی ہےالبتہ برطانیہ میں فلسطینیوں، عربوں اور مسلم کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ یورپی عوام جو انسانی حقوق کی بنیادوں پرانصاف پسند ہیں وہاں ا س تنظیم کی حمایت کی جاتی ہے۔