(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوان کو راس العین کے مقام پر صہیونی فوج نے سر میں گولی ماری جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی قابض فوج نے چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے ایک فلسطینی کوبراہ راست گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کر دیا جبکہ دوفلسطینی شدید زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے۔
فلسطینی ہلال احمرکے ایمرجنسی اینڈ ایمبولینس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے شہید ہونے والے فلسطینی کی شناخت 31 سالہ جمیل الکیال کے نام سے کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نابلس میں راس العین میں صہیونی فوج نے سر میں گولی ماری جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔