(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں قائم مسجد اقصٰی مسلمانوں کا تیسرے مقدس مقام ہے جہاں محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی امامت میں معراج کی شب تمام انبیاءؑ نے نماز ادا کی تھی اور یہیں سے آپ ﷺ عرش معلیٰ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شر پسند عناصر کے منظم گروہوں کی جانب سے قبلہ اول پر دھاوے جاری ہیں جس پر مشتعل ہوکر گذشتہ روز بھی صہیونی آبادکاروں کی سوچے سمجھے منظوبے کے تحت مقدس مقامات کی بے حرمتی کے موقع پرفلسطینی نوجوانوں نے آبادکاروں کےاس اقدام کی مزاحمت کی اور دونوں جانب سے زبر دست جھڑپوں کا آغاز ہوگیا۔
قابض فوج کی سر پرستی میں صہیونی آبادکاروں نےمسجد کے صحنوں میں شر انگیزی پھیلانے کے لیے آزادانہ مارچ کیااور نمازیوں کو اشتعال دلایاجس پر فلسطینی نوجوانوں نے بھی مسجد کے احاطے سے شر پسندوں پر پتھراؤ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اندرونی مقام سے باہر نکالا۔
قابض فوج نےفلسطینیوں کو پست کر نے کے لیے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی جس سے کئی فلسطینی دم گھٹنے کی شکایت میں بے ہوش ہو گئے جبکہ موقع پر موجود افراد پر براہ راست ربر کی گولیاں برسائیں اور 5 فلسطینیون کو گرفتار کر کے صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ مسجد اقصٰی مسلمانوں کا تیسرے مقدس مقام ہے جہاں محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی امامت میں معراج کی شب تمام انبیاءؑ نے نماز ادا کی تھی اور یہیں سے آپ ﷺ عرش معلیٰ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔