(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) واضح رہے کہ فلسطین میں پہلے مرحلے میں مغربی کنارے میں الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ۲۱۵ انتخابی مراکز کے ساتھ محدود علاقوں میں الیکشن ہوگا جب کہ حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام علاقوں بشمول غزہ عام انتخابات منعقد کیا جائے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے جاری بیان میں فلسطینی اتھارٹی پر عا م انتخابات کےانعقاد میں ٹال مٹول سے کام لینے پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی بدستور ذمہ داری ادا کرنے سے گریزاں ہے اور انتخابات کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے بھی اسے محدود کر نے کی کوششوں میں ہے۔
انہوں نے کہا اتھارٹی فلسطینی جماعتوں میں تفرقے سے ہٹ کرصرف فلسطینی عوام کے لیے اور عوامی وحدت کے لیے عام انتخابات کیلیے اقدامات کرے، ایک اچھے ماحول میں تمام جوانوں اور خواتین کی شرکت کے ساتھ بھرپورانتخابات ہوں تاکہ تمام خرابیوں کی اصلاح کرکے متحد اور عوامی حقوق کے مفاد میں الیکشن کے مقاصد سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
واضح رہے کہ فلسطین میں پہلے مرحلے میں مغربی کنارے میں الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ۲۱۵ انتخابی مراکز کے ساتھ محدود علاقوں میں الیکشن ہوگا جب کہ حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام علاقوں بشمول غزہ عام انتخابات منعقد کیا جائے۔