(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ابوظہبی پہنچنے پر ان کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان کریں گےجہاںمشرق وسطیٰ میں آنے والی سیاسی تبدیلیوں سمیت دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور دفاعی شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
عالمی ذرائع اابلاغ کے مطابق قابض ریاست اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیا ن ابراہیم اکارڈ کے ذریعے تعلقات معمول پر آنے کے بعداسرائیل کی جانب سےمتحدہ عرب امارات میں کسی صہیونی وزیر اعظم کی آمد تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوئی ہےاور اسرائیلی وزیر اعظم اپنے اس دورے میں اہم حکومتی عہدیداران کے ساتھ پہنچے گے ۔
صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ابوظہبی پہنچنے پر ان کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان کریں گےجہاںمشرق وسطیٰ میں آنے والی سیاسی تبدیلیوں سمیت دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور دفاعی شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امریکا کی ثالثی میں امن معاہدہ ایک سال قبل طے پایا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف سفارتی تعلقات بحال ہوچکے ہیں بلکہ کئی تجارتی معاہدے بھی ہوئے ہیں اور اب تک امارات کے علاوہ بحرین، سوڈان اور مراکش اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات بحال کرچکے ہیں۔