(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطینی کے گھر کی قیمتی اشیاءلوٹ لیں اور توڑپھوڑ کے ذریعےاملاک کو بھاری نقصان پہنچایا، جبکہ نوجوان کو فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم تفتیشی مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کے اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں نابلس کے علاقے میں ایک شہری کے گھر پر بلا جواز چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے فلسطینی کے بیٹے محمد القانی کو اس کے خاندان کے سامنے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور مزاحمتی تنظیم سے تعلق کے بے بنیاد الزام کے بعد نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
صہیونی فوج نے فلسطینی کے گھر کی قیمتی اشیاءلوٹ لیں اور توڑپھوڑ کے ذریعےاملاک کو بھاری نقصان پہنچایا، جبکہ نوجوان کو فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم تفتیشی مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ قابض فوج اور صہیونی آبادکاروں نے نابلس میں فلسطینی علاقوں کو ایک بار پھر نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں کی گرفتاریاں اور آبادکاروں کے ہاتھوں املاک کے نقصان کی متعدد خبریں موصول ہورہی ہیں۔