(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے یورپی یونین کے سربراہ کو لکھے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوںمیں فلسطینیوں کی نقل مکانی اور زبردستی منتقلی کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں۔
عالمی ذرائع کےمطابق یورپی پارلیمنٹ میں صہیونی فوج کی جانب سےمقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح اور سلوان سے فلسطینیوں کی ان کے اپنے گھروں سےجبری طور پر بے دخلی کے خلاف 21 ممالک کے 370 پارلیمنٹیرینز نے عدم مساوات اور اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مطالبہ کیا ہے۔
یورپی پارلیمنٹیرینز نے یورپی یونین کے سربراہ جوزف بوریل کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقےالشیخ اور سلوان میں فلسطینیوں کی نقل مکانی اور زبردستی منتقلی کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں اور اسرائیل کے ساتھ تمام معاملات میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے درمیان فرق کو حقیقت بنائیں۔
ارکان پارلیمنٹ نےاس خط میں اسرائیلی نسل پرستی پر ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر جاری نسل پرستانہ جارحیت آخری حد کو عبور کرتے ہوئے روم میں ہونے والی نسل پرستی کی تاریخی مثال بن گئی ہے۔