(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ابو سنینا نے خبردار کیا کہ قابض فوج صہیونی آبادکاروں کے ذریعے مسجد میں نمازیوں پر حملے کر وارہی ہے اور انہیں مکمل طور پر تحفظ فراہم کر تے ہوئے مسجد کو نقصان پہنچا نے کی کوششوں کو شدت سےآگے بڑھارہی ہے جس کے باعث خطرہ ہے کہ کسی بھی وقت اچانک مسجد کی مسماری عمل میں لائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں الخلیل شہر کی حضرت ابراہیم علیہ السلام سے موسوم مسجد ابراہیمی ے ڈائریکٹر شیخ ابو سنینا نے متنبہ کیا ہے کہ صہیونی فوج مختلف بہانوں سے مسجد کے اندر اسحاقیہ مصلے میں موجود "فانوسوں” کی بحالی اور دیکھ بھال کا کام رکوانے کی کوشش کررہی ہےاور ایک فانوس جو اچانک کمزور ہو کر گر گیا تھا کی بحالی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ابو سنینا نے خبردار کیا کہ قابض فوج صہیونی آبادکاروں کے ذریعے مسجد میں نمازیوں پر حملے کر وارہی ہے اور انہیں مکمل طور پر تحفظ فراہم کر تے ہوئے مسجد کو نقصان پہنچا نے کی کوششوں کو شدت سےآگے بڑھارہی ہے جس کے باعث خطرہ ہے کہ کسی بھی وقت اچانک مسجد کی مسماری عمل میں لائی جائے گی۔