(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کمشنر جنرل نے کہاکہ ہمارا ادارہ تمام دنیا اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیےایک باوقار زندگی، بشمول معیاری تعلیم، مناسب صحت کی خدمات اور رہائش کے تمام حقوق کی مسلسل وکالت کرتا ہے اور اسے فروغ دیتا ہے۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA)کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن سےقبل ہی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے عدم مساوات کے خاتمے اوربرابری کی بنیاد پرحقوق پر آواز اٹھائی گئی ہے اورفلسطینی پناہ گزینوں کے انسانی حقوق کو دوسروں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارہ ‘یو این آر ڈبلیو اے’ ‘اونروا’ کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے کہا ہے کہ تمام انسان آزاد پیدا ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کے برابرکے حق دار ہیں جس کے لیےاپنی اصلاحات کے لیے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے اور آزادی، مساوات کے لیے اس وعدے کو سب کے لیے ایک حقیقت بنانا چاہیے۔
کمشنر جنرل نے کہاکہ ہمارا ادارہ تمام دنیا اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیےایک باوقار زندگی، بشمول معیاری تعلیم، مناسب صحت کی خدمات اور رہائش کے تمام حقوق کی مسلسل وکالت کرتا ہے اور اسے فروغ دیتا ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے عدم مساوات اور مواقع کے خلا کو ختم کرنا، انہیں بہتر زندگی تعلیم اور بنیادی حقوق کی فراہمی ہمارا فرض ہے اور اس میں تمام انسانوں کے موروثی وقار کا احترام ضروری ہے، خواہ ان کاتعلق کسی حیثیت سے ، نسل، رنگ یا قوم سے ہو۔