(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) روسی حکام سے ملاقات میں تحریک حماس نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف عوامی غم وغصہ آتش فشاں بن رہا ہےجو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے وفد نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے ملاقات کی۔
حماس کے وفد میں تحریک کےسیاسی شعبے کے ارکان موسیٰ ابو مرزوق اور عزت الرشق بھی شامل تھےجنہوں نے روسی فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر میں انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے سربراہ نومکن روسی وزارت خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقاتی وفد نے نائب وزیرخارجہ بوگدانوف سے گفتگو کا آغازفلسطینی قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کیا اور فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے لیے روس کی کوششوں کو سراہا۔
وفد نے فلسطین میں جاری صہیونیوں کی خلاف ورزیوں پر بات چیت کے دوران فلسطینیوں کے خلاف مزاحمت کے حق پر زور دیاجبکہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں روسی حکام کو خبردارکر تے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو فلسطین میں اسرائیلی دشمن کے خلاف عوامی غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ حماس کا یہ دورہ دوطرفہ مشاورت اور ہم آہنگی کو مزید گہرا کرنے، فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کی حمایت میں روسی مؤقف پر زور دینے سمیت تقسیم پر قابو پانے کی کوششوں کے لیےبہت اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔