(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوانوں نےبھی صہیونی آبادکاروں پر پتھراؤ کیا جس پر قابض فوج نے 12 کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ پتھراؤ سے زخمی ہونے والے صہیونی آبادکاروں کو ہسپتال پہنچایا جن میں 2 صہیونی فوجی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں صہیونی آبادکاروں کےگروہ نےجو فلسطینی مسلمانوں کے مقدسات کی بےحرمتی کے ذریعے مشتعل کر نے کی عملی کوششوں کے حالات پیدا کرتے رہتے ہیں نے اسرائیلی قابض فوج کی ایک بڑی تعداد کی نگرانی میں جلیل القدر پیغمبرحضرت یوسف علیہ السلام کے مزار مبارک پر دھاوا بول کر قبر مبارک کی بےحرمتی کی اور مزار کے احاطے میں تلمودی عبادات کیں جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور زبردست جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
صہیونی ابادکاروں کے لیے فوج کے اہلکاروں نے مقبرے کو مسلمانوں سے خالی کرانا چاہا جس پر فلسطینیوں نے فوج پر سنگ باری کی اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی آبادکاروں پر بھی پتھراؤ کیا جس پر قابض فوج نے 12 کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ پتھراؤ سے زخمی ہونے والے صہیونی آبادکاروں کو ہسپتال پہنچایا جن میں 2 صہیونی فوجی بھی شامل ہیں۔