(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سلفیت کے شمال میں بھی صہیونی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں آباد کاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایااور مولوٹوف کاک ٹیل (گھریلو ساخت کی پیٹرول بم)پھینکے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں غرب اردن اورالقدس میں فلسطینیوں اور صہیونی فوج کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک متعدد فلسطینیوں سمیت اسرائیلی آبادکار زخمی ہوچکے ہیں جبکہ قابض فوج نے جنین کے جنوب میں "ریحان” اور "مابو دوتان” کی بستیوں کے درمیان جھڑپ میں پتھر پھینکنے اور آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہر سلفیت کے شمال میں فلسطینی اراضی پر تعمیر ہونے والی بستیوں "تفوح” اور "ارییل” میں بھی صہیونی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں فلسطینیوں نے آباد کاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایااور مولوٹوف کاک ٹیل (گھریلو ساخت کی پیٹرول بم)پھینکے۔