(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حکمرانوں کی جانب سےمقبوضۃ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے فلسطینی رہائشیوں کو علاقے سے بے دخل کر نے کے لیے پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد افراد کو علاقہ سے جبری منتقلی پر مجبور کر دیا ہے۔
زرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے پڑوس میں واقع الشیخ جراح میں قابض صہیونی فوج نے ایک فلسطینی اسکول پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی روائیتی کارروائی کرتے ہوئے عمارت کا بڑا حصہ مسمار کر دیاالبتہ صہیونی فوج کو اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا نے سے روکنے کی پاداش میں 2 اساتذہ سمیت 2 طالب علموں کو گرفتار کر لیا جبکہ موقع پر موجود درجنوں طالب علموں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ صہیونی حکمرانوں کی جانب سےمقبوضۃ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے فلسطینی رہائشیوں کو علاقے سے بے دخل کر نے کے لیے پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد افراد کو علاقہ سے جبری منتقلی پر مجبور کر دیا ہے۔