(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی جنگی طیاروں نے جس چیز پر حملہ کیا وہ ایرانی چاولوں اور شکر سے بھرا کنٹینر تھاجسے شامی فائر بریگیڈز کی ٹیموں نے مختصر مدت میں آگ پر قابو پاکر کسی بھی مرتوقع جانی نقصان کو ہونے سے بچالیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے رات کے اندھیرے میں شامی بندر گاہ الاذقیہ کے جنوب مغرب میں بحیرہ روم کی سمت سےہتھیاروں سے بھرے کنٹینر کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔
اس حوالے سے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی الاخباریہ نے اسرائیلی جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیا اور تفصیلات منظر عام پرلاتے ہوئے بتایا کہ صیہونی جنگی طیاروں نے جس چیز پر حملہ کیا وہ ایرانی چاولوں اور شکر سے بھرا کنٹینر تھاجسے شامی فائر بریگیڈز کی ٹیموں نے مختصر مدت میں آگ پر قابو پاکر کسی بھی مرتوقع جانی نقصان کو ہونے سے بچالیا تھا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے متعدد مرتبہ شام پر حملے کیے جا چکے ہیں اور صیہونی جنگی طیارے شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت میں فوجی اور شہری اہداف پر حملے کرتے رہتے ہیں۔