(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس نے اپنے جاری کردہ تازہ بیان میں کہا ہے کہ صہیونیوں کی پیدا کردہ موجودہ صورتحال کو جاری رہنے نہیں دیا جاسکتا اور اگلا مرحلہ ہماری باتوں کی ساکھ ثابت کردے گا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکاراسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مصرکی جانب سے غزہ کی تعمیر نو اور امداد کے سلسلے میں حماس اور دھڑوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری نا کر نے کے حوالے سے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا نہ رکنےوالاسلسلہ اور قیدیوں پر انسانیت سوز سلوک کے ساتھ ساتھ مسجد اقصٰی پر روزانہ کی بنیاد پر صہیونیوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینےکیلیے حکمت عملی میں تیزی پر غور کیا جارہا ہے اور تحریک کی جانب سے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر اسرائیلی مظالم کے خلاف اقدامات نہ کیے گئے توالقدس سمیت فلسطین کی صورتحال ایک بار پھر بگڑ جائے گی۔
تحریک حماس نے اپنے جاری کردہ تازہ بیان میں کہا ہے کہ صہیونیوں کی پیدا کردہ موجودہ صورتحال کو جاری رہنے نہیں دیا جاسکتا اور اگلا مرحلہ ہماری باتوں کی ساکھ ثابت کردے گا۔
حماس کا کہنا تھا کہ مصر کے رویے نے مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کے عزم کے بدلے میں قابض ریاست کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں اور وہ غزہ کی پٹی سے ہزاروں لوگوں کو بغیر کسی جواز کے سفر کرنے سے روک رہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ مئی میں ہونے والی جارحیت کے دوران قاہرہ نے اسرائیل اور مزاحمتی دھڑوں کے درمیان ثالثی کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھااور اس موقعے پر50 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، گیارہ دنوں تک جاری رہنے والی اس جارحیت کے نتیجے میں 260 فلسطینی شہید ہوگئےتھےجن میں 66 بچے بھی شامل تھے۔