(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج اسرائیلی غیر قانونی آبادکاروں کو فلسطینیوں پر تشدد کے موقعے فراہم کرتی ہے اور مقدسات کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کر نے والے نہتے مسلمانوں کو مزاحمت کے الزام میں گرفتار کر کے صہیونی زندانوں میں ڈال دیتی ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی آبادکاروں کے ایک منظم گروہ نےالقدس میں واقع مسجد اقصٰی پر ایک مرتبہ پھر حملہ کر کے مقدسات کی بےحرمتی کی اور مزاحمت کر نے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
مسجد اقصٰی مسلمانوں کا تیسرے مقدس مقام ہے جہاں محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی امامت میں معراج کی شب تمام انبیاءؑ نے نماز ادا کی تھی اور یہیں سے آپ ﷺ عرش معلیٰ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔
قابض ریاست کے صہیونی آبادکاروں نے فوج کی سرپرستی میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جس کے خلاف مزاحمتکرتے ہوئے کئی فلسطینیوں اور آبادکاروں کے مابین تصادم ہوا جس کےنتیجے میں صہیونی فوج نے آبادکاروں پر حملے کے الزام میں آبادکاروں کے ہی ہاتھوں تشدد سے زخمی فلسطینیوں میں سے کم سے کم 8 کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
قابض صہیونی فوج اسرائیلی غیر قانونی آبادکاروں کو فلسطینیوں پر تشدد کے موقعے فراہم کر تی ہے اور مسجد اقصٰی میں جوتوں سمیت داخل ہوکر مسجد کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے مقدسات کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کر نے والے نہتے مسلمانوں کو مزاحمت کے الزام میں گرفتار کر کے صہیونی زندانوںمیں ڈال دیتی ہے۔