(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فورسزسرچ آپریشن کے بہانے فلسطینیوں کی تلاش کےلیے مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارتی ہیں، جس سے رہائشیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوجاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں سے کم از کم نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، جن میں ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
اسرائیلی فورسز نے رام اللہ شہر کے شمال میں واقع سلواد قصبے سے ایک سابق قیدی اور یونیورسٹی کے طالب علم سمیت تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ برقعہ قصبے میں ایک گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کے بعد 1 فلسطینی کو حراست میں لیا۔
فوجیوں نے رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبوں نعلین، دیر قدیس، خربتہ بنی حارث اور بلین میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائیاور گھروں میں زبردستی داخل ہوکر متعدد مکانات کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فورسزسرچ آپریشن کے بہانے فلسطینیوں کی تلاش کےلیے مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارتی ہیں، جس سے رہائشیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوجاتی ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج کے یہ بلاجواز چھاپےجب چاہیں جہاں چاہیں فلسطینی اتھارٹی کے مکمل کنٹرول والے علاقوں میں بھی کیے جاتے ہیں اوراپنے وسیع اختیارات استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی سرچ وارنٹ کے فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں۔