(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کی شناخت کے بعد اسےتشدد کیا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کردیا جس کے بعد زیر حراست فلسطینی کے خاندان کی جانب سے جیل انتظامیہ کے سامنے دھرنے میں بے گناہ فلسطینی کی رہائی کے مطالبے کیے جارہے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی جانب سے چھاپہ مار پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ روز بھی قابض فوج کے اسلحہ بردار سپاہیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت روک کر تلاشی کے بہانے وحشیانہ تشدد کیاجب وہ اپنے روز گار سے واپس ہو کر مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس سے گزر رہا تھا۔
قابض فوج نےایک ہفتے کے دوران 50 سے زائد فلسطینی شہریوں کو بلا جواز تشدد کے بعد تفتیشی مرکز منتقل کیا ہے جبکہ تازہ ترین حراست کی کارروائی کے بعد فلسطینی نوجوان کو شناخت کے بعد اسےتشدد کیاگیا اورفوجی گاڑی میں ڈال کر صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کردیا جس پر نوجوان کے خاندان کی جانب سے جیل انتظامیہ کے سامنے دھرنے میں بے گناہ فلسطینی کی رہائی کے مطالبے کیے جارہے ہیں۔