(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی پر تشدد کارروائی کے خلاف نوجوان کے خاندان کی جانب سے صہیونی جیل انتظامیہ کےسامنے احتجاج کیا گیا جس کو منتشر کر نے کے لیے قابض جیل انتظامیہ نے احتجاج کر نے والوں پر لاٹھی چارج کر دیا اور بندوق کے بٹوں سے مظاہرین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
زرائع کے مطابق گذشتہ روزعلی الصبح اسرائیل کی قابض فوج نےمقبوضہ فلسطینی علاقے رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے سنجل میں ایک گھر میں داخل ہوکر فلسطینی نوجوان بھاء شبانہ کے گھر کا سامان تباہ کر دیا جبکہ قیمتی اشیاں کی لوٹ مار کے ساتھ نوجوان کو اس کےخاندان کے سامنے اغوا کر لیا۔
صہیونی فوج کی اس پر تشدد کارروائی کے خلاف نوجوان کے خاندان کی جانب سے صہیونی جیل انتظامیہ کےسامنے احتجاج کیا گیا جس کو منتشر کر نے کے لیے قابض جیل انتظامیہ نے احتجاج کر نے والوں پر لاٹھی چارج کر دیا اور بندوق کے بٹوں سے مظاہرین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج بغیر کسی ثبوت یا قانونی نوٹس کے کسی بھی فلسطینی کے گھر پر چھاپہ مار کر نہتے اور بے گناہ لوگوں کو اغوا کے بعد نامعلوم صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا جاتا ہے۔