(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما نےقابض حکمران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں جتنی تاخیر کی جارہی ہے صہیونی حکومت یاد رکھے کہ ان کے جنگی قیدی بھی آزادی سے محروم ہیں اور اس وقت تک سورج نہیں دیکھیں گے جب تک ہمارے قیدی آزاد نہیں ہوتے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس تحریک کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے جاری بیان میں صہیونی حکام کو متنبہ کیا ہے کہ القسام بریگیڈز کے زیر حراست قابض جنگی قیدی اس وقت تک سورج نہیں دیکھ سکیں گے جب تک ہمارے قیدیوں کو رہا نہیں کر دیا جاتا۔
انہوں نے قابض حکمران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں جتنی تاخیر کی جارہی ہے صہیونی حکومت یاد رکھے کہ ان کے جنگی قیدی بھی آزادی سے محروم ہیں اور اس وقت تک سورج نہیں دیکھیں گے جب تک ہمارے قیدی آزاد نہیں ہوتے۔
اسماعیل ہنیہ نے صہیونی جیلوں میں نظربندوں، شہداء اور زخمی فلسطینیوں کے اہل خانہ سے خطاب کے دوران کہا کہ حراست میں رکھے گئے افراد حماس اور مزاحمت کی اولین ترجیح ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ طاقت کے استعمال کے بغیر فلسطین کی آزادی ممکن نہیں اور ہمیں یاد رکھنا ہے کہ "قبضے اور اس کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہونے کے باوجودہمارے قیدیوں اور شہداء نے اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، ان کے مقصد کے حصول تک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔”