(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج فلسطینی علاقوں میں پر تشدد کارروائیوں کے ذریعےانہیں اپنے علاقوں میں محصور کر نے کی دیرینہ سازشوں پرعرصہ دراز سے کاربند ہےجس کے نتیجے میں ناحق فلسطینیوں کا خون بہایا جاتا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوجیوں نےایک فلسطینی نوجوان محمد جبارین کو 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقے ام الفحم میں بلااشتعال فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ فلسطینی نوجوان پر قابض فوج نے اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ اپنی گاڑی میں فوجی گاڑیوں کے سامنے سے گزر رہا تھا سوار تھا۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج فلسطینی علاقوں میں ایسی پر تشدد کارروائیوں کے ذریعے فلسطینیوں کو اپنے علاقوں میں محصور کر نے کی دیرینہ سازشوں پرعرصہ دراز سے کاربند ہےجس کے نتیجے میں ناحق فلسطینیوں کا خون بہایا جاتا ہے۔