• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکی محکمہ خارجہ بھی اسرائیلی جاسوس سوفٹ ویئر کے نشانے پر

ہفتہ 04-12-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امریکی محکمہ خارجہ بھی اسرائیلی جاسوس سوفٹ ویئر کے نشانے پر
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی کمپنی این ایس او  کی جانب سے بھی ایک بیان میں کہاگیا ہے  کہ کمپنی کے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جس سے یہ اشارہ ملے کہ ان کے ٹولز استعمال کیے گئے ہیں لیکن پھر بھی اس نے متعلقہ اکاؤنٹس کو منسوخ کر دیا ہے اوروہ تحقیقات کیلیے بھی تیار ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی سوفٹ ویئر کمپنی این ایس او کے جاسوسی کے جدید سوفٹ ویئر کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں بتایا ہے کہ اس سوفٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے امریکہ کے محکمہ خارجہ کے کم از کم نو ملازمین کے آئی فونز کو ایک نامعلوم حملہ آور نے استعمال کرتے ہوئے ہیک کر لیا ہے۔

امریکی حکومت  کے حساس نظام میں گذشتہ کئی مہینوں میں ہونے والی اس ہیکنگ کے ذریعے یا تو یوگینڈا میں مقیم امریکی حکام کو نشانہ بنایاگیا یا مشرقی افریقی ملک سے متعلق معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی البتہ اس سے قبل این ایس او کےسوفٹ ویئر نے کچھ امریکی اہلکاروں سمیت پوری دنیا میں  ممکنہ اہداف کے نمبرز ہیک کیے تھے لیکن یہ واضح نہیں ہوا  تھا کہ مداخلت کی کوشش کامیاب ہوئی بھی تھی یا نہیں۔

صہیونی کمپنی این ایس او  کی جانب سے بھی ایک بیان میں کہاگیا ہے  کہ کمپنی کے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جس سے یہ اشارہ ملے کہ ان کے ٹولز استعمال کیے گئے ہیں لیکن پھر بھی اس نے متعلقہ اکاؤنٹس کو منسوخ کر دیا ہے اوروہ تحقیقات کیلیے بھی تیار ہے۔

واضح رہے کہ این ایس او کا یہ کہنا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات صرف حکومتی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس گاہکوں کو فروخت کرتا ہے جو انہیں سکیورٹی کے خطرات کی نگرانی میں مدد فراہم کرتی ہیں جبکہ نگرانی کے کاموں میں براہ راست ملوث نہیں ہوتیں ۔

Tags: اسرائیلی جاسوس سوفٹ ویئرافریقی ملکامریکی محکمہ خارجہاین ایس او'پیگاسسقابض ریاست اسرائیلیوگینڈا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.