(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوج کے ترجمان کی جانب سے یہ بھی دعوی ٰکیا گیا ہے کہ مارے جانے والے نوجوان اے پلس زمرے کے عسکریت پسند ان مطلوبہ افراد کے تھے،قتل پربھارتی حکام نے دس لاکھ انعام رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیرمیں قابض بھارتی اہلکاروں نے ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے ضلع پلوامہ کے رہائشی 2 نوجوانوں یاسر احمدپرے اور فرقان علی کی لاشوں کو ماورائے عدالت قتل کے بعد نامعلوم مقام پر سپردخاک کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھارتی فوج کے ترجمان کی جانب سے یہ بھی دعوی ٰکیا گیا ہے کہ مارے جانے والے نوجوان اے پلس زمرے کے عسکریت پسند ان مطلوبہ افراد کے تھے، قتل پربھارتی حکام نے دس لاکھ انعام رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یاسر احمدپرے اور فرقان علی کو بھارتی فوج نے3 روز قبل ایک جعلی مقابلے میں دہشت گردی کے بے بنیاد الزام کی پاداش میں شہیدکر دیا تھااور ان کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کر نے سے انکار کر دتا تھا۔