• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھارتی فوج کی کشمیری مسلمانوں پر مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی

جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ ادا کرنےسے اسلحے کے زور پر روکا ہے جو قابض حکام کے آمرانہ رویے  کی بھرپور ترجمانی کر تا ہے

جمعہ 03-12-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
بھارتی فوج کی کشمیری مسلمانوں پر مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انجمن اوقات نے بیان میں کہا کہ ایک طرف مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی تمام عبادت گاہیں ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کھول دی گئی ہیں جبکہ دوسری طرف جامع مسجد سری نگر کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ  کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کشمیری مسلمانوں پر سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔

سری نگر جامع مسجد انجمن اوقاف نے جاری کردہ بیان میں بھارت  کے  غاصب حکام کےاس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو مسلسل 17 ویں ہفتے اوررواں برس 43 ویں مرتبہ جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ ادا کرنےسے اسلحے کے زور پر روکا ہے جو قابض حکام کے آمرانہ رویے  کی بھرپور ترجمانی کر تا ہے۔

انہوں نے بھارت  ی انتظامیہ کے اس فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد سری نگر کو ایک مذموم منصوبے کے تحت عبادت کے لیے بند رکھا جا رہا ہے جو کشمیریوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے اور یہ اقدام دینی معاملات میں صریحاً مداخلت ہے، اس طرح کے اقدامات نام نہاد جمہوریت کے حامیوں کے کھوکھلے دعووں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

انجمن اوقات نے بیان میں کہا کہ ایک طرف مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی تمام عبادت گاہیں ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کھول دی گئی ہیں جبکہ دوسری طرف جامع مسجد سری نگر کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

Tags: انجمن اوقاتبھارتی فوججامع مسجد سری نگرکشمیری مسلماننماز جمعہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.