(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نےذہنی معذور نوجوان کو جانتے بوجھتے روکا اور تلاشی کے بہانے اسے مارنا شروع کر دیا اور گرفتار کر کے لے گئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں پر تشدد کارروائی کر تے ہوئے دمشق گیٹ کے قریب سے ایک ذہنی معذور فلسطینی کو حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نےذہنی معذور نوجوان کو جانتے بوجھتے روکا اور تلاشی کے بہانے اسے مارنا شروع کر دیا اور گرفتار کر کے لے گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں صہیونی قابض فوج فلسطینی علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کیلیے اس قسم کی پر تشدد کارروائیاں کر کے مقامی باشندوں کو اغوا کر کے صہیونی انتظامی جیلوں میں سال ہہ سال کیلیے قید کر دیتی ہے۔