(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شکاگو شہر کی چرچ کانفرنس میں رائے شماری میں حصہ لیتے ہوئے اسرائیلی ریاست کے اقدامات کو گرجا گھروں کی اقداراور اصولوں کے منافی قرار دیاگیا اور 72 فیصد اراکین نے صہیونی ریاست کے خلاف ووٹ دیے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روزامریکی ریاست شکاگو میں عیسائی برادری کے دو مذہبی اداروں اور گرجا گھروں کی جانب سے ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ایپسکوپل چرچ کونسل نے صہیونی ریاست اسرائیل کونسل پرست ریاست قراردیےجانے کے حق میں قرار داد میں رائے شماری کی۔
اس قرارداد پر رائے شماری میں حصہ لیتے ہوئے اسرائیلی ریاست کے اقدامات کو گرجا گھروں کی اقداراور اصولوں کے منافی قرار دیاگیا اور 72 فیصد اراکین نے صہیونی ریاست کے خلاف ووٹ دیتے ہوئے اسرائیل کو گرجا گھروں کے خلاف اور نسل پرستانہ طرز عمل پرچلنے والاشدت پسند ملک قرار دیا۔
ایپسکوپل چرچ کونسل نےشکاگو شہر کی چرچ کانفرنس کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کی منظوری دی جس میں کانفرنس کے ارکان کی اکثریت نے 95 فیصد کے ساتھ اس فیصلے کی حمایت کی۔
اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف اس ووٹنگ پر چرچ کے ارکان اور کانفرنس کے ممبران پر بیرونی دباؤڈالا گیا تھا تاہم کانفرنس کی انتظامیہ نے ووٹنگ کے نتائج کو منظر عام پر لا کر اسرائیل کےخلاف فیصلے کی منظوری دےدی۔