(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل میں قید فلسطینی کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر نے کے بعد جیل انتظامیہ نے کئی مہینوں تشدد کانشانہ بنایا اور مقدمے کی پیشی کیلیے عدالت تک پہنچنے میں دشواریاں کھڑی کیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حراست میں لیے گئے قلقیلیہ کے مشرقی عزون قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری محمد رضوان کو 12 مہینوں کی قید اور 4000 شیکل جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
صہیونی جیل میں قید فلسطینی کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر نے کے بعد جیل انتظامیہ نے کئی مہینوں تشدد کانشانہ بنایا اور مقدمے کی پیشی کیلیے عدالت تک پہنچنے میں دشواریاں کھڑی کیں جس کے باعث اسے سزا پر عمل درآمد سے کئی ماہ قبل ہی اسیری کی تکالیف دی جاتی رہیں۔