(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج اور جیل حکام کی جانب سے فلسطینی کو دوبارہ حراست میں لیے جانے کے بارے میں باقاعدہ طور پر کوئی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اہل علاقہ سمیت قصی کے خاندان نے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی ریاست میں صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہنے والے فلسطینی شہری قصی ضاری کو رہائی کے فوراً ا بعد اس وقت دوبارہ حراست میں لے لیا جب وہ صہیونی جیل دامون کے نزدیک سے گزر کر اپنے عزیزوں کے درمیان گھر کی جانب جارہا تھا۔
واضح رہے کہ قصی ضاری کوصہیونی جیل میں انتظای حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے3 سال تین ماہ کی قید سنائی گئی تھی جس کےدوران جیل انتظامیہ نے فلسطینی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے خاندان سے ملاقات پر سخت پابندی عائد کی گئی تھی۔
صہیونی فوج اور جیل حکام کی جانب سے فلسطینی کو دوبارہ حراست میں لیے جانے کے بارے میں باقاعدہ طور پر کوئی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اہل علاقہ سمیت قصی کے خاندان نے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔