(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر نے پر صہیونی آبادکاروں نے الکرد کے گھر کے باہر یہودی تہوار منایا، دیواروں پر اشتعال انگیز نعرےاور تصاویر بنادیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جرح کے رہائشی فلسطینی مصنف اورسرگرم کارکن محمد الکرد نے یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اورغیر قانونی آباد کاری کے خلاف صہیونی حکومت پر کھلی تنقید کی جس کے رد عمل میں آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض فورسز کے سخت حفاظتی حصار میں عبرانی روشنیوں کا تہوار ہنوکا مناتے ہوئے الکرد خاندان کے گھر کے دروازے پر ایک "شمع دان نصب کی اور فلسطینی خاندان سمیت اہلپ علاقہ کو مشتعل کر نے کے لیے رات گئے تک موسیقی کے شور میں اپنی رسومات ادا کیں۔
القدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے الکرد کے گھر کے باہر فلسطینیوں کو القدس سے بے دخلی کے لیے اشتعال انگیز دھمکیاں لکھیں اورصہیونیت کے نعرے درج کیے جس پر فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیااور صہیونی حکام سمیت آبادکاروں کے خلاف نعرے لگائے۔