(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رچرڈ بوئڈ بیرٹ نے کہا کہ جب تک مظلوم دنیا میں آزادی حاصل نہیں کر لیتے ہم میں سے کوئی بھی حقیقتاً آزاد نہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ممبر اور( People Before Profit-Solidarity) پارٹی کے رہنما رچرڈ بوئڈ بیرٹ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی ایک آزاد ریاست کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں جو دنیا کے ہر انسان کا حق ہے اور اس آزادی کے لیے وہ بڑی بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔
آئرش پارلیمانی ممبر کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے اس پیغام میں رچرڈ بوئڈ بیرٹ نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں کی اس جدو جہد میں ان کے ساتھ ہیں اور جب تک مظلوم لوگ دنیا میں آزادی سے محروم ہیں، ہم میں سے کوئی بھی حقیقتاً آزاد نہیں ہو سکتا۔