(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) چین سے خوفزدہ بھارت کی سرحد ی نگرانی کے لیے اسرائیل نےامدادی کھیپ میں اینٹی جیمنگ ڈرون بھیج دیے جن کی کارکردگی پہلے سے زیادہ ایڈوانس ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے بھارت کو عسکری امدادی کھیپ جو کہ گذشتہ ماہ پہنچنے والی تھی کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث تاخیر کے بعد موصول ہوگئی ہے، اسرائیل کی جانب سے بھارتی سرحد پر چین کی نگرانی کیلئے اسرائیلی ساختہ 4ڈرونز بھی لداخ سیکٹر پر لگائے جائیں گے جو ہمہ وقت بھارت اور چین کی سرحد کی نگرانی کریں گے ۔
خیال رہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے چین اور بھارت کے درمیان جنگی صورت حال ہے اور لداخ سیکٹر کے سرحدی علاقے کو بھارت اور چین کی جانب سے حساس قرار دیا گیا ہے البتہ اسرائیل کےبھارت کے بھیجے گئے ان ڈرونز کی اینٹی جیمنگ صلاحیت پچھلے ورژن سے زیادہ ایڈوانس ہے۔