(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی پولیس نے گاڑی میں موجود فلسطینی شہری کا بلا جواز تعاقب کیا اورگاڑی رکوا کر بغیر کسی قانونی خلاف ورزی کے شہری پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں فلسطینی بری طرح زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے قلنسوہ میں صہیونی اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کواس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی میں سوار راہ سے گزر رہا تھا۔
اسرائیلی پولیس نے گاڑی میں موجود فلسطینی شہری کا بلا جواز تعاقب کیا اورگاڑی رکوا کر بغیر کسی قانونی خلاف ورزی کے شہری پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں فلسطینی بری طرح زخمی ہوگیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق زخمی فلسطینی شہری کو کفار سابا کے ’میئر‘ اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔