(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیلجیم کی حکومت نےچند روز قبل مقبوضہ فلسطینی زمینوں پر صہیونی غیر قانونی بستیوں کی تعمیرکے خلاف اسرائیلی مصنوعات پر ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیاتاکہ صہیونی ریاست کے سامان کی لیبل کے ذریعے واضح طور پر نشاندہوسکے اور ان مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔
بیلجیئم کی وفاقی پارلیمنٹ کے رکن اور گرین پارٹی کے رہنما واٹر ڈی فرونڈٹ کی جانب سے صہیونی ریاست کی مخالفت میں کیے گئےحکومتی اقدامات پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی زمینوں پر تعمیر کی گئی غیر قانونی بستیوں کے خلاف حکومتی اتحاد کی مستقل پوزیشن پر فخر ہےاوراسرائیلی مصنوعات کی نشاندہی کیلیے پرٹیگ لگائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ بیلجیم کی حکومت نےچند روز قبل مقبوضہ فلسطینی زمینوں پر صہیونی غیر قانونی بستیوں کی تعمیرکے خلاف اسرائیلی مصنوعات پر ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیاتاکہ صہیونی ریاست کے سامان کی لیبل کے ذریعے واضح طور پر نشاندہوسکے اور ان مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔