• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسجد ابراہیمی میں یہودی تہوار پر اسرائیلی صدر کے دورے کی  مذمت  کرتے ہیں، حماس

پیر 29-11-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد ابراہیمی میں یہودی تہوار پر اسرائیلی صدر کے دورے کی  مذمت  کرتے ہیں، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  صہیونی صدر اسحاق ہرزوگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی میں  یہودی تہوار جسے ہنوکا کہا جاتا ہے  میں شرکت  کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیلی صدراسحاق ہرزوگ کی  یہودیوں کے مذہبی تہوار ہنوکا کے موقع پر مسجد ابراہیمی کے دورے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے  میں الخلیل میں  واقع ایک متنازعہ مقدس مقام مسجد ابراہیمی جو یہودیوں  اور مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت  کی حامل ہے میں یہودی اورمسلمانوں کے اجتماع میں فلسطینی مزاحمت اورآباد کاروں کے ساتھ  عوامی تصادم کے خطرات کے حوالے سےصہیونی صدر  کو بدترین ’نتائج‘کیلیے خبردار کیا  ہے۔

مسجد ابراہیمی  میں منائے جانے والے اس یہودی تہوار کیلیے صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں فلسطینیوں کا مسجد میں داخلہ اور عبادت کو ممنوع قرار دیا ہےجس کے باعث فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے پرصہییونی آبادکاروں اور مسلمانوں کے مابین جھڑپیں جاری ہیں جوکہ صہیونی صدر کی آمد کے اعلان کے بعد سے مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی صدر اسحاق  ہرزوگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی میں  یہودی تہوار جسے ہنوکا کہا جاتا ہے  میں شرکت  کا اعلان کیا گیا ہے۔

Tags: اسرائیلی صدرحماسمذمتمسجد ابراہیمییہودی تہوار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.