(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل نے 50 افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہےاور ان ممالک سے سفر کر کے اسرائیل آنے والے اسرائیلی شہریوں کو حکومت کی طرف سے متعین کردہ ہوٹلوں میں لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ ان افراد کو اپنے ٹیسٹس بھی دوبارہ کروانے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل میں وفاقی کابینہ کی جانب سے کورونا کی نئی خطر ناک قسم اومیکورن کا کیس سامنے آنے پرچودہ دن کے لیے غیر ملکیوں کی اپنے ملک میں آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اسرائیلی کابینہ نے غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے ویکسینیٹڈ اسرائیلی شہریوں کو بھی تین دن کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگاجبکہ وہ اسرائیلی شہری جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں سات دن کے لیے قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 50 افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہےاور ان ممالک سے سفر کر کے اسرائیل آنے والے اسرائیلی شہریوں کو حکومت کی طرف سے متعین کردہ ہوٹلوں میں لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ ان افراد کو اپنے ٹیسٹس بھی دوبارہ کروانے ہوں گے۔