(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حریت کانفرنس کےترجمان نے کہا کہ بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈے ماضی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کاکشمیریوں کی مضبوط اور پرامن مزاحمتی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت ریاستی دہشت گردی دنیا کے سامنے ہے جس پر بھارت نے نہتے کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لیے فوجی طاقت میں اضافہ کر کے دبانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے بیان میں سیاست دانوں، تاجروں، وکلائ، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلباءاور علمائے دین سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل تحقیقاتی ایجنسی کے مسلسل چھاپوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جابرانہ ہتھکنڈے ماضی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور مستقبل میں بھی انکاکشمیریوں کی مضبوط اور پرامن مزاحمتی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے کے بعد سے آزادی کا عنوان شہداکے خون سے لکھ چکے ہیں اس کے بعد بھی بھارت سمجھتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کے بہیمانہ استعمال سے کشمیریوں کو اپنے حق سے دستبردار کر نے کامیاب ہوجائے گا۔