(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا کے اس خطرناک وائرس کی دریافت جنوبی افریقہ کے کچھ شہریوں میں ہوئی ہے جس کے بعد متعدد ممالک بشمول برطانیہ، کینیڈا، اور امریکہ نے جنوبی افریقہ اور اس کے ارد گرد خطے کے ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی ریاست کے صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نےملک میں کورونا کے نئے خطرناک وائرس اومیکورن کے کچھ کیسز کے رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شہری میں اس کی علامات پائی گئی ہیں جسے دو مہینے قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی تھی۔
صہیونی وزیر اعظم نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر مکمل طور سے عمل کرنےکی ہدایات کی ہیں جبکہ سفری پابندیوں کے حوالے سے خبر دار کر تے ہوئے جنوبی افریقہ جانےاور وہاں سےاسرائیل کیلیے آنے والوں پر بھی پابندی عائد کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے اس خطرناک وائرس کی دریافت جنوبی افریقہ کے کچھ شہریوں میں ہوئی ہے جس کے بعد متعدد ممالک بشمول برطانیہ، کینیڈا، اور امریکہ نے جنوبی افریقہ اور اس کے ارد گرد خطے کے ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔