(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ دشمن اپنےذرائع سے القدس کو دارالحکومت بنانا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ صہیونی حکام القدس کو یہودیوں کا مقدس شہر قرار دینے کا فلسفہ عام کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسجد اقصیٰ کے مبلغ، امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نےامت مسلمہ کو مخاطب کر تےہوئے مسجد کی حرمت کے حوالے سے خبردارکیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی سازشیں مسجد اقصیٰ کے وجود کو مٹانے کیلیے سرگرم ہیں اور یہودی آباد کاروں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دیناایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔
الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ قابض فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو آبادکاری کے لیے ایک عبادت گاہ میں تبدیل کرنا القدس کو یہودی کردار دینے اور اس میں موجود اسلامی نشانات کو ختم کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن اس ذرائع سے القدس کو دارالحکومت بنانا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ صہیونی حکام القدس کو یہودیوں کا مقدس شہر قرار دینے کا فلسفہ عام کر رہے ہیں۔
الشیخ عکرمہ صبری نے مزید کہا کہ اسرائیلی کینیسٹ میں بھی 1967 میں قبضے کے بعد سے پہلی مرتبہ تعلیمی نصاب میں مسجد اقصیٰ پر مطالعہ اور اسکولوں کے طلبا ءکے لیے مسجد اقصیٰ کے دوروں کو لازمی قرار دے دیا گیاہےجو کہ آنے والے وقت کے خطرات کی آگاہی ہے۔