(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) احتجاجی مظاہرے میں شرکاءنے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھےت تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے برطانیہ میں اسلامی تحریک مزاحمت پر پابندی کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ روز برطانیہ کے شہر کے مانچسٹر میں اولڈھم کے علاقے میں مقبوضہ فلسطین کی حمایت میں برطانیہ کے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں سماجی اور سیاسی تنظیموں کے کارکنان کے علاوہ مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے میں شرکاءنے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھےت تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے برطانیہ میں اسلامی تحریک مزاحمت پر پابندی کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین کی جانب سے کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صہیونی ریاست اسرائیل کے فلسطینیوں پر جاری مظالم کے باوجود اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے اور فلسطینی عوام پر قابض حکمرانوں کے ناجائز قبضے کے خلاف ایکشن لے۔