(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئےجبکہ انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں کے ایک بڑے گروہ نے پولیس کی موجودگی میں مکمل سیکیورٹی کے درمیان مسجد اقصیٰ میں جو توں سمیت داخل ہوکر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف جاری کردہ بیان کے مطابق درجنوں صہیونی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز کارروائیاں کیں اور فلسطینی نمازیوں کو جھڑپوں کیلیے اکسایا۔
صہیونی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئےجبکہ انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں صہیونی آبادکاروں کے یہ منظم گورپ روزانہ کی بنیاد پر قبلہ اول پر دھاوے بولتے ہیں اور مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی کر کے انہیں لڑائی جھگڑوں کے لیے اکساتے ہیں جس کے نتیجے میں اکثر فلسطینی نوجوانوں اور صہیونیوں کے مابین پر تشدد جھڑپیں شروع ہو جاتی ہیں اور قابض فوج بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلو صہیوعنی تفتیشی مراکز منتقل کر دیتی ہے۔
صہیونی تفتیشی مراکز میں صہیونی جیل انتظامیہ فلسطینی باشندوں کو انسانیت سوز سزائیں دیتی ہے جس کے خلاف بین الاقوامی سطح پرسخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے تاہم اسرائیل کے ان غیر قانونی زندانوں کو بند کرنے کےلیے کوئی اقدامات تاحال نہیں کیے جاسکے۔